اشتہار

آئی ایم ایف پیکج ملنے کے باوجود ڈالر کی اڑان کا سلسلہ نہ تھم سکا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پیکج ملنے کے بعد بھی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے، اور آج پھر ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

استیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آج انٹر بینک میں ڈالر ایک  روپے 56  پیسے مہنگا ہوا کر 221 روپے42  پیسے  پر بند ہوا ہے، جبکہ بینک ڈالر 221 روپے 90 پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔

اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں ڈالرکا فرق تقریباً 12 روپے کا ہوگیا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر232 سے 234 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی آج ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے، سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے 2 ہزار 615 روپے اضافے سے 1 لاکھ 29 ہزار 587 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی صرافہ میں سونے 3 ڈالر کمی سے 1711 ڈالرفی اونس ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں