اشتہار

چین میں زلزلے سے 46 افراد ہلاک، کئی زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

چین کے صوبے سیچوان میں زلزلے کے نتیجے میں 46 افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو چین کے صوبہ سیچوان میں آنے والے زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، جس نے صوبائی دارالحکومت چینگڈو اور دور دراز کے علاقوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ 2017 کے بعد آنے والا سب سے زیادہ طاقتور زلزلہ ہے، جس کے نتیجے میں 46 سے ​​زائد افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، جبکہ سولہ افراد لاپتا ہیں۔

- Advertisement -

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات بھی ہوئے ہیں اور بیشترعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے زلزلے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اس دکھ کی گھڑی میں چین کے ساتھ ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں