جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

منچھرجھیل زیروپوائنٹ پر شگاف، وزیراعلیٰ کا آبائی گاوں زیرآب

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو: منچھرجھیل زیروپوائنٹ پر بچاؤبند میں شگاف پڑ گیا جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ کے آبائی گاؤں واہڑ میں سیلابی پانی داخل ہو گیا۔

سیلابی پانی نےسہون کی 5 یونین کونسلز کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سیلابی پانی سے زیرآب واہڑ کے مکینوں نے محفوظ مقام پرمنتقلی شروع کر دی ہے۔

منچھرجھیل کوشگاف سےقبل بھی دو مقامات پر کٹ لگایا گیا تھا جس کے باوجود پانی کی سطح کم نہ ہو سکی تھی۔
پانی کی سطح کم نہ ہونے پر پانی کےدباؤ سے زیروپوائنٹ پر شگاف پڑا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ دریائےسندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجےکا سیلاب ہے اور کوٹری بیراج میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔

کوٹری بیراج اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 6 لاکھ 4ہزار 147 کیوسک ہے۔ منچھرجھیل کاپانی کوٹری بیراج پہنچنے پر سطح آب میں اضافہ ہوگا ابھی کوٹری بیراج میں مزیدگنجائش موجودہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں