اشتہار

روس شمالی کوریا سے بڑی تعداد میں ہتھیار خریدنے لگا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ روس شمالی کوریا سے بھاری مقدار  میں گولا بارود اور راکٹ خرید رہا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ روس شمالی کوریا سے بڑے پیمانے پر ہتھیار خریدنے کے لیے تیار ہے، تاہم اس میں  ہتھیاروں کے بارے یا ترسیل کے وقت سے متعلق بہت کم تفصیل فراہم کی گئی ہے۔

اخبار نے ایک نامعلوم امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ روس مختصر فاصلے تک مار کرنے والے راکٹوں اور گولا بارود کے علاوہ مستقبل میں شمالی کوریا سے مزید اضافی سامان خریدنے کی کوشش کرے گا۔

- Advertisement -

اہلکار نے بتایا کہ رپورٹ سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہے۔

فروری میں یوکرین پر حملے کے بعد سے روس پر لگنے والی پابندیوں کی وجہ سے روسی فوج کیلئے ہتھیاروں اور ساز و سامان کی فراہمی کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے، تاہم اس نے شمالی کوریا اور ایران سمیت مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات کو بڑھایا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی حکام نے دعوی کیا تھا کہ روس ایران سے بھی ڈرون خرید رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں