دبئی: بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر اویش خان ایشیا کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل بخار کا شکار ہو کر پاک بھارت میچ سے باہر ہونے والے اویش خان اب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں، اور ان کی جگہ دیپک چاہر کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ میں شامل پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کے کھلاڑی فٹنس مسائل کا شکار ہے اور دونوں ٹیموں کے متعدد کھلاڑی ٹورنامنٹ سے یا کچھ میچوں کیلئے باہر ہوچکے ہیں۔
اس سے قبل بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا پاکستان کے شاہین آفریدی اور وسیم جونیئر بھی انجری کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ شاہنوز دھانی نے بھی انجری کے باعث بھارت کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کی تھی۔