بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

یورپی ملک نے انسٹاگرام پر کروڑوں یورو جرمانہ عائد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

آئرلینڈ میں انسٹاگرام کے کم عمر صارفین کے ڈیٹا کے ناقص انتظام پر میٹا کو ریکارڈ 40 کروڑ 50 لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا کہ 2 سالہ تحقیقات میں ثابت ہوا کہ انسٹاگرام نے یورپ کے ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی کی۔

انسٹاگرام کی جانب سے آئرلینڈ میں 13 سے 17 سال کی عمر کے صارفین کو بزنس اکاؤنٹس بنانے کی اجازت دی گئی تھی۔

دوسری جانب میٹا کے ایک ترجمان نے کہا کہ یہ تحقیقات ایپ کی پرانی سیٹنگز کے حوالے سے تھی جس کو ایک سال پہلے اپ ڈیٹ کردیا گیا تھا جس کے بعد سے نوجوانوں اور ان کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے۔

ان اکاؤنٹس میں صارفین کے فون نمبر اور ای میل ایڈریس بھی دیکھے جاسکتے تھے۔

کمیشن نےیورپی یونین کی جانب سے میٹا کے خلاف تحقیقات کی تھی کیونکہ میٹا کا یورپ میں ہیڈ آفس آئرلینڈ میں موجود ہے۔

اس سے قبل ستمبر 2021 میں میٹا کو ڈیٹا قوانین کی خلاف ورزی پر 22 کروڑ 50 لاکھ یورو جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں