اسلام آباد : الیکشن کمیشن کا کراچی میں قومی اسمبلی کےتین حلقوں میں ضمنی انتخاب کے انعقاد پر غورکیلئے اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی الیکشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں سندھ میں سیلابی صورتحال اورضمنی الیکشن کےحوالے سےجائزہ لیا جائے گا۔
- Advertisement -
الیکشن کمیشن کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی الیکشن کے دن دستیابی رپورٹ مانگی جائے گی اور ضمنی انتخاب میں پولنگ اسٹاف کی دستیابی کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لے کرضمنی انتخاب کےانعقاد یا التواکا فیصلہ کیا جائے گا، کراچی کےتینوں حلقوں میں ضمنی انتخاب پچیس ستمبرکو ہونا ہے۔