بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

شوہر جلاد بن گیا ، شک پر بیوی کے دونوں پاؤں کاٹ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

کبیروالا: شوہر نے شک کی بنیاد پر بیوی کے دونوں پاؤں کاٹ دیے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں شوہر جلاد بن گیا، سجاد نامی شخص نے شک کی بنیاد پر بیوی پر وحشیانہ تشدد کیا اور ٹوکے سے دونوں پاؤں کاٹ دیئے۔

سجاد کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی اپنی کزن کے ساتھ بازار شاپنگ کے بہانے کسی اور سے ملنے کیلئے جا رہی تھی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ منع کرنے کے باوجود وہ جانے کیلئے ضد کر رہی تھی توغصے سے اپنی بیوی کو کمرے میں لے گیا اور تشدد کا نشانہ بناتا رہا، جس کے بعد ٹوکے سے دونوں ٹانگیں کاٹ دی۔

اہل علاقہ نے 1122 پر کال کرکے عاصمہ کو ٹی ایچ کیو کبیروالا منتقل کروا دیا، پولیس تھانہ سٹی کبیروالا نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں