بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کی گھر پر اندھا دھند فائرنگ، 2 کشمیری شہید

اشتہار

حیرت انگیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کی ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ سے 2 کشمیری شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادئ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی نہ رُکی، جنت نظیر وادی کے ضلع اسلام آباد کے علاقے پوشکریری میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں دو کشمیری نوجوان شہید ہو گئے، بھارتی فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کے والدین اپنے پیاروں کی لاشوں کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران قابض فورسز نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا تھا، گھر گھر تلاشی کے دوران خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بزرگوں تک کو ہراساں کیا گیا۔

وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بھی بند کر دی گئیں، شوپیاں، پلوامہ، اور بارہ مولا میں بھی حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں