اشتہار

سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی، ڈالر کی اونچی اڑان

اشتہار

حیرت انگیز

ملک میں سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد یکم کم ہوگئی جبکہ ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 50 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ 50 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونےکابھاؤ 901 روپےکم ہوکر 1 لاکھ 28 ہزار 686 روپے ہے۔

- Advertisement -

عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 9 ڈالر کم ہو کر 1702 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 3 کاروباری دنوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔

ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1.08 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر 222.50 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں