بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سیلابی صورتحال: لاڑکانہ تا کراچی انڈس ہائی وے مکمل طور پر بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سیلابی صورتحال کے پیش نظر لاڑکانہ تا کراچی انڈس ہائی وے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق انڈس ہائی وے پر میہڑ، خیرپور ناتھن شاہ، سیہون اور ٹول پلازوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے جس کے باعث وہ بند ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وےپر پانی کا لیول 3 سے 4 فٹ تک بڑھ گیا ہے، پانی کے لیول میں واضح کمی تک بحالی ناممکن ہے۔

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے، جی ٹی روڈ بارش کے پانی سے پہلے ہی متاثر تھی، نیشنل ہائی وے نوشہرو، کنڈیارو، قاضی احمد اور جہانیاں کے مقام پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جس کے باعث کراچی تا سکھر سفر کا دورانیہ 6 گھنٹے سے بڑھ کر 15 گھنٹے تک جاپہنچا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں