بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

نسیم شاہ کے چھکوں نے جاوید میانداد کی یاد دلادی، بابراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ کے چھکوں نے انہیں جاوید میانداد کی بھارت کے خلاف مارے گئے چھکوں کی یاد دلادی ہے۔

افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ شارجہ میں لواسکورنگ میچز ہوتے ہیں، افغانستان کے بولرز اچھے ہیں ٹف ٹائم دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بولرز نے افغانستان کو 130 رنز تک محدود کیا، لیکن بیٹنگ میں شراکت نہ بناسکے جس کی وجہ سے میچ لمبا ہوا۔

بابراعظم نےنسیم شاہ کی بیٹنگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نسیم شاہ نے جو کیا وہ ناقابل یقین تھا، نسیم شاہ کے چھکوں نے جاویدمیانداد کے چھکوں کی یاد دلا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کریں گے جو مومنٹم بنا ہے اسے جاری رکھیں۔

افغانستان کے کپتان محمد نبی نے کہا کہ بولر کو یہی کہا تھا یارکر کرائے، لیکن بولر پلان کے مطابق جگہ پر گیند نہ کراسکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں