قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے نسیم شاہ کو مستقبل کا چیمپئن قرار دے دیا۔
پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی جبکہ افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
نسیم شاہ نے دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر میچ جتوایا۔
قومی ٹیم نے 130 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کیا شاداب خان 36، افتخار احمد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
Congratulations 🇵🇰
Naseem Shah is the definition of an all-rounder. He scores sixers, he takes wickets, he is good at fielding, and he’s an absolutely adorable human being. It doesn’t get better than this.He is a Champion in future!#NaseemShah | #PakvsAfg pic.twitter.com/Ds4lUD51b0— Shaun Tait (@shaun_tait32) September 7, 2022
قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے بھی نسیم شاہ کی تعریف کی اور انہیں مستقبل کا چیمپئن قرار دیا۔
Sir Naseem shah #PAKvAFG pic.twitter.com/7h7bjA8ev9
— (@sid_bh99) September 7, 2022
شان ٹیٹ نے لکھا کہ ’نسیم شاہ آل راؤندر کی تعریف ہیں وہ چھکے لگاتے ہیں وکٹیں لیتے ہیں فیلڈنگ میں بھی اچھے ہیں۔‘
کوچ نے کہا کہ نسیم شاہ ایک اچھا انسان بھی ہے اس سے بہتر کوئی نہیں ہوسکتا وہ مستقبل کا چیمپئن ہے۔‘
This celebration by Naseem Shah was so beautiful. Love the passion pic.twitter.com/bDSQTMowkM
— Haroon (@hazharoon) September 7, 2022
دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی نسیم شاہ کے دو چھکوں اور ان کے جشن منانے کے انداز کی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں۔