اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

’مجھے میچ ختم کرنا چاہیے تھا‘

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے خلاف آل راونڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاداب خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ یواےای میں کافی کرکٹ کھیلی ہےجس سے مدد ملی پچ اتنی زیادہ مشکل نہیں تھی غلط شاٹ کھیل کرآؤٹ ہوا، مجھے میچ ختم کرنا چاہیے تھا۔

شاداب خان نے کہا کہ نسیم شاہ کے چھکوں نے جاوید میاں داد اور شاہدآفریدی کے چھکوں کی یاد دلا دی، کیریئر کے اختتام تک نسیم شاہ کے یہ چھکے یاد رکھے جائیں گے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ نیٹ میں بولرز کو بھی بیٹنگ کی خاص پریکٹس کروائی جاتی ہے ہماری بولرز بھی بیٹنگ کرنا جانتے ہیں انہیں کسی بھی صورتحال کے لیے تیاری کروائی جاتی ہے۔

اس سے قبل نسیم شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا بھروسہ تھا کہ ہم میچ جیت سکتے ہیں نیٹ میں پریکٹس کرتے ہیں اس لیے یہ یہی اعتماد تھا کہ ہم ہدف پورا کر لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جانتا تھا کہ بولر یارکر کرنے کی کوشش کرے گا اور مجھے یقین تھا کہ میں چھکے مار سکتا ہوں اور ایسا ہی ہوا کوشش کی جو پوری ہو گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں