بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

میچ کا شاندار اختتام کرنے پر نسیم آپ کا شکریہ، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شسکت دینے پر نسیم شاہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا: ’واہ، میچ کا شاندار اختتام کرنے پر نسیم آپ کا شکریہ‘۔

خیال رہے کہ پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے کر ایشیا کپ سے باہر کر دیا۔ 130 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری وکٹ کے نقصان پر 4 گیندوں قبل پورا کرلیا۔

شائقین کی مایوسی اس وقت خوشی میں تبدیل ہوگئی جب غیر متوقع طور پر فاسٹ بولر نسیم شاہ نے 2 گیندوں پر 2 چھکے لگا کر میچ جتوایا۔ انہوں نے 4 گیندوں پر 14 بنائے اور مرد میدان قرار پائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں