اشتہار

آرمی چیف کی تقرری میں جلد بازی نہیں کریں گے، ابھی 3 ماہ باقی ہیں، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میں جلد بازی نہیں کریں گے ، ابھی تین ماہ باقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری میں جلد بازی نہیں کریں گے، فوج کے نئے سربراہ کے تقرر میں ابھی تین ماہ باقی ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے متنازع بیان دیا، اس پر انہیں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

- Advertisement -

وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کےعمل کو متنازع بنانا کسی ملک کی خدمت نہیں۔

انھوں نے بتایا کہ فوج کی جانب سے آنے والے ناموں کواتحادی رہنماؤں کےسامنے رکھا جائے گا، پہلے سے وضع قواعد اور قانون کے مطابق فیصلہ لیا جائے گا۔

افغانستان میں ڈرون حملے کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا امریکی ڈرون پاکستانی سرزمین سے نہیں اڑے،کابل میں ڈرون حملےمیں پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں