بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

بھارت میں قید سکھ نے نو منتخب برطانوی وزیراعظم کیا اپیل کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی جیل میں قید اسکاٹش سکھ جگتار سنگھ نے نو منتخب برطانوی وزیرِاعظم لز ٹرس کو اپنے ہاتھ سے خط لکھا ے جس میں ان سے مدد کی اپیل کی ہے۔

اسکاٹش شہری جگتار سنگھ جو قتل کی سازش اور خالصتان تحریک کا حصہ ہونے کے الزام میں گزشتہ 5 برس سے بغیر کسی مقدمے کے بھارت کی جیل میں قید ہے نے اپنے خط میں نو منتخب برطانوی وزیراعظم کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔

جگتار سنگھ کا ہاتھ سے لکھا گیا خط ایک انسانی حقوق کی تنظیم ری پریو نے برطانوی وزیراعظم کے نام جاری کیا ہے۔

اس خط میں جگتار سنگھ نے لز ٹرس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے پیشرو کی نسبت زیادہ ہمت کے ساتھ یہ کیس اٹھائیں، سنگھ نے ساتھ امید بھی ظاہر کی کہ برطانیہ، بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات کے عوض اُس کی آزادی کا سودا نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت اس سے قبل کہہ چکی ہے کہ وہ اس معاملے کو بھارت کے ساتھ اٹھاتی رہتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں