بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

انجلینا جولی سابق شوہر بریڈ پٹ کیخلاف عدالت پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ انجلینا جولی نے سابق شوہر بریڈ پٹ پر مشترکہ جائیداد پر قبضے کا الزام عائد کرتے ہوئے ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور سوشل ورکر انجلینا جولی کا اداکار بریڈ پٹ سے تنازع جاری ہے اور اب انجلینا جولی نے سابق شوہر پر مشترکہ جائیداد پر قبضے کا الزام عائد کرتے ہوئے بریڈ پٹ کیخلاف 250 ملین ڈالر (پاکستانی 55 ارب 65 کروڑ روپے) ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔

انجلینا کی جانب سے دائر مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے بریڈ پٹ کے ساتھ مل کر فرانس کے جنوب میں 1300 ایکڑ پر مشتمل مشترکہ جائیداد خریدی تھی اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے کئی گنا سرمایہ کاری بھی کی تھی، تاہم بریڈ پٹ نے علیحدگی کے بعد بچوں کی حوالگی کے بدلے جائیداد پر قبضہ کر لیا ہے۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بریڈ پٹ نے ان سے ایک کانٹریکٹ پر دستخط بھی کروائے تاکہ اُنہیں شادی کی تفصیلات پھیلانے سے روکا جا سکے۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کا شمار ہالی ووڈ کی چند مشہور اور خوبصورت جوڑیوں میں کیا جاتا ہے دونوں ستاروں کی ملاقات 2004 میں ایک ایکشن فلم مسٹر اور مسز اسمتھ کے سیٹ پر ہوئی تھی جو پسندیدگی سے آگے بڑھ کر محبت میں تبدیل ہوئی اور 10 سال تک ساتھ رہنے کے بعد دونوں نے 2014 میں شادی کی تھی۔

تاہم شادی کا یہ بندھن زیادہ عرصے بندھا نہ رہ سکا اور صرف دو سال بعد ہی 2016 اس جوڑے نے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ اداکارہ کی جانب سے طلاق کی درخواست دائر کرنے سے قبل بریڈ پٹ کے خلاف بچوں سے ممکنہ بدسلوکی کی تحقیقات کی گئی تھیں تاہم بعد میں انھیں ان الزامات سے بری کردیا گیا تھا۔

یہ بھی بتاتے چلیں کہ انجلینا جولی کی یہ تیسری جب کہ بریڈ پٹ کی یہ دوسری شادی تھی جو ناکامی پر اختتام پذیر ہوئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں