اشتہار

افغان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ کا آصف علی پر پابندی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹیو شفیق ستانکزئی نے آصف علی پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شفیق ستانکزئی نے اپنے پیغام میں افغان بالر فرید احمد کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ میں آصف علی پر بقیہ میچوں میں شرکت پر پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی کا یہ عمل ‘حماقت’ کے سوا کچھ نہیں تھا، کسی بھی باؤلر کو جشن منانے کا حق ہے، لیکن بالر کو دھکا اور پرتشدد رویہ اختیار کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ گزشتہ میچ کے 18ویں اوورز میں آصف علی کو آؤٹ کرکے افغان فاسٹ بولر فرید احمد نےآصف علی کے سامنے آکر انہیں کچھ کہا اور غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مکا دکھایا، جس پرآصف علی نے انہیں بلا دکھایا۔

گزشتہ روز افغانستان اور پاکستان کے مابین کھیلے گئےمیچ میں آخری اوور پاکستان کو جیت کیلئے 6 بالز پر 11 رنز درکار تھے جبکہ ایک وکٹ باقی تھی تاہم نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا اور ایشیاکپ کے فائنل میں پہنچایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں