تازہ ترین

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

سعودی لڑاکا طیاروں نے امریکی بمبار طیارے کو حصار میں لے لیا

ریاض: سعودی عرب کی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے امریکی بمبار طیارے کو سیکیورٹی فراہم کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کے بی۔52 (اسٹریٹیجک) بمبار طیارے مملکت کی حدود سے گزرے تو سعودی عرب کی شاہی فضائیہ کے چھ F-15SA ٹائفون اور F-15C لڑاکا طیاروں نے اسے اپنے حصار میں لے لیا۔

سعودی وزارت دفاع نے امریکی بمبار طیارے کو اپنی حدود سے گزرنے کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کی تصدیق کی ہے۔

سعودی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ علاقائی سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کے لیے دونوں فضائی افواج کے درمیان مشترکہ سمجھوتے کا حصہ ہے۔

مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود سے گزرنے والا امریکی بی 52 بمبار طیارہ جوہری ہتھیار لے جانے کا حامل ہے۔

امریکی فوج نے دو روز قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ اس نے طاقت کے مظاہرے کیلئے جوہری صلاحیت کے حامل B-52 طویل فاصلے تک مار کرنے والے بمبار طیاروں کا ایک جوڑا مشرق وسطیٰ پر اڑایا ہے۔

Comments

- Advertisement -