اشتہار

زمین پر قبضے کیلیے مولانا کو اغوا کرلیا، ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں زمین پر قبضے کے لیے مولانا کو اغوا کرکے کاغذات پر دستخط کرانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں زمین کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے بعد اس کاروبار سے وابستہ افراد زمینوں کے حصول کے لیے مجرمانہ انداز بھی اختیار کرنے لگے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ اندور کے تھانہ چندن نگر کے علاقے کے رہائشی مولانا محمد صدیق کے ساتھ پیش آیا جب انہیں کچھ غنڈہ گرد عناصر انہیں کار میں اغوا کرکے جنگل کی طرف لے گئے اور وہاں بزور اسلحہ زمین کے کاغذات پر دستخط کرانے کے بعد انہیں رہا کردیا۔

- Advertisement -

مولانا محمد صدیق نے رہائی کے بعد ڈر سے خاموش بیٹھنے کے بجائے تھانے کا رخ کیا اور اپنی شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اس حوالے سے چندن نگر تھانہ انچارج نے بتایا کہ مولانا محمد صدیق کو کچھ لوگ کار میں اغوا کرکے لے گئے تھے جہاں ان سے زبردستی زمین کے کاغذات پر دستخط کروانے کے بعد انہیں چھوڑ دیا۔ مولانا کی شکایت پر کیس درج کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں گرفتار ملزمان میں سے عارف نامی شخص ماسٹرمائنڈ بتایا جارہا ہے۔ فی الحال پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور اس میں مزید لوگوں کی گرفتاری بھی عمل میں آ سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں