اشتہار

’چیمپئن بننا ہے تو۔۔۔۔‘ ہیڈ کوچ کا اہم بیان آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ چیمپئن بننا ہے تو ٹاس نہیں پرفارمنس سے جیتنا ہوگا۔

ایشیا کپ میں سری لنکا کے خلاف فائنل سے قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں حکمت عملی اچھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مختصر فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی ہے اور ہم فائنل جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔

- Advertisement -

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ مختصر فارمیٹ میں 20 سے 30 رنز بھی اہمیت رکھتے ہیں جبکہ ہماری ٹیم متوازن ہے فائنل میں کھلاڑی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل کھیلا جائےگا۔

یاد رہے کہ سری لنکا کو ایونٹ میں صرف افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاکستان کو بھارت اور سری لنکا کے ہاتھوں 5، 5 وکٹوں سے شکست ہوئی۔

فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں