بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

قصور میں نوجوان نے طالبہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

ضلع قصور کے علاقے پھول نگر میں ایک نوجوان نے دسویں کلاس کی طالبہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے لڑکی کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور پھر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر دیا۔ مقتولہ کی والدہ کا کہنا ہے کہ ارسلان نے گھر میں داخل ہو کر بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی، لوگوں کے جمع ہونے پر اس نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی۔

اس سے قبل لاہور میں میاں، بیوی اور دوست کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد ملزم نے خودکشی کرلی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت آصف، کرن، عزیز اور رضوان کے نام سے ہوئی، شبہ ہے کہ تین افراد کو قتل کر کے رضوان نے خودکشی کی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے رپورٹ طلب کرلی جب کہ اس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں