اشتہار

’نہیں، نہیں بولنا، سر نہیں ہلانا‘ سارہ اور میرب کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور میرب علی کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور میرب علی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں میرب سارہ سے سوالات پوچھ رہی ہیں۔

میرب علی سارہ سے ویڈیو کے شروع میں کہتی ہیں کہ ’نہیں، نہیں بولنا، ’نو‘ نہیں بولنا، اور سر نہیں ہلانا۔

- Advertisement -

اداکارہ بعد میں سارہ سے سوال پوچھتی ہیں ’پاکستان کا دارالحکومت بتائیں۔

سارہ خان اس کا جواب نہیں دے پاتیں جس کے بعد میرب ایک اور سوال کرتی ہیں اور پوچھتی ہیں کہ جاپان کا دارالحکومت کیا ہے؟

اس پر سارہ خان کہتی ہیں کہ ’معلوم نہیں ہے۔‘

میرب علی مسکراتے ہوئے کہتی ہیں کہ نہیں بول دیا جس کے بعد دونوں اداکارائیں مسکرا دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ اور میرب اچھی دوست ہیں اور اکثر اپنی دلچسپ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں