بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سفاک بیٹوں نے معمر والدہ کو جلا کر مار ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: مصر میں سفاک بیٹوں نے جائیداد کی خاطر اپنی معمر ماں کو جلا کر مار ڈالا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو مصری بھائیوں نے گھر بیچنے کے لیے آگ لگا کر اپنی والدہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کو شبرکیت سینٹرل اسپتال سے ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ فرسٹ ڈگری جھلسنے والی ایک خاتون کو اسپتال لایا گیا تھا لیکن پہنچنے پر اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

پوچھ گچھ پر پولیس کو اس وقت شبہ ہوا جب دونوں بھائی آپس میں الجھ پڑے دونوں نے بالآخر اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی ماں کو گھر بیچنے کے لیے قتل کیا تھا۔

انہوں نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنی ماں کے سونے کا انتظار کیا، جرم کرنے سے پہلے اس کے جسم پر پٹرول ڈالا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں