اشتہار

طالبہ نے امتحان دینے کے لیے زندگی خطرے میں ڈال دی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں نوجوان طالبہ اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر دریا عبور کرتے ہوئے امتحان دینے پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے وجیا نگرم ضلع میں ایک 21 سالہ طالب علم کو امتحان میں شرکت کے لیے بغیر کسی نقل و حمل کے دریا عبور کرنا پڑا۔

طالبہ نے اپنے بھائی اور خاندان کے ایک اور فرد کی مدد سے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے دریائے چمپاوتی کو پار کیا۔

- Advertisement -

پانی میں ڈوبی طالبہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

یہ واقعہ وجیا نگرم ضلع کے گجپتی نگرم منڈل میں پیش آیا ماریوالاسا گاؤں کی رہنے والی تادی کلاوتھی کو وشاکھاپٹنم میں امتحان دینا تھا۔

اوپر کی طرف موسلادھار بارش کی وجہ سے دریا تیز ہو گیا تھا جس سے گاؤں کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا جبکہ انہیں دریا کے دوسری طرف لے جانے کے لیے کوئی کشتیاں دستیاب نہیں تھیں۔

کوئی دوسرا راستہ نہ بچا تو تیراکی نہ آتے ہوئے بھی لڑکی دریا میں اتر گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکی کے بھائی اور خاندان کے ایک اور فرد نے اسے اپنے کندھوں پر اٹھا کر دریا پار کرنے میں مدد کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں