بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ریتھک روشن مداح کے سیلفی لینے پر غصے میں آگئے۔
سوشل میڈیا پر بھارتی اداکار ریتھک روشن کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب مداح نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو وہ غصے میں آگئے۔‘
ریتھک روشن جب ممبئی کے ایک سنیما سے جانے لگے تو مداح پرجوش تھے اور اسی اثنا میں وہ اپنے سپر اسٹار کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے دوڑے۔
لیکن اداکار مداح کے اس رویے پر خوش نہیں تھے جب مداح نے زبردستی ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی تو وہ غصے میں آگئے۔
ہریتھک گاڑی میں بیٹھنے جارہے تھے ان کی کوشش تھی کہ افراتفری جیسی صورتحال پیدا نہ ہو۔
اداکار مداح کے زبردستی ان کے ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرنے سے پریشان نظر آئے جلد ہی بالی ووڈ اسٹار کی ٹیم نے مداخلت کی اور مداح کو پیچھے دھکیل دیا۔