بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

انسٹاگرام کے نئے فیچر کی آزمائش جاری

اشتہار

حیرت انگیز

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے نئے فیچر ’ری پوسٹ‘ کی آزمائش شروع کردی ہے۔

میٹا کی زیرملکیت ایپ انسٹاگرام نے اس فیچر کی آزمائش کی تصدیق کی ہے جس کی مدد سے صارفین دیگر افراد کے مواد کو اپنی فیڈ پر شیئر کرسکیں گے۔

یہ نیا فیچر ٹوئٹر کے ری ٹوئٹ سے ملتا جلتا فیچر ہے یا فیس بک کے ری شیئر فیچر سے بھی مماثلت رکھتا ہے۔

انسٹاگرام میں اسٹوریز میں تو دیگر افراد کی پوسٹس شیئر کرنا ممکن ہے مگر کسی پوسٹ کو آپ ابھی فیڈ پر ری شیئر نہیں کرسکتے۔

میٹا کے ایک ترجمان کے مطابق محدود صارفین کو یہ نیا فیچر دستیاب ہے اور بہت جلد اسے عام صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق ہم فیڈ پر پوسٹس ری شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش کررہے ہیں تاکہ صارفین اپنی پسند کا مواد شیئر کرسکیں اور کریڈٹ بھی اصل اکاؤنٹ کے پاس رہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں