ایشیا کپ میں سری لنکا کے فائنل معرکے میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے سری لنکن مداح کو اپنی شرٹ بطور تحفہ پیش کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی جس میں فاسٹ بولر شاہنواز دھانی مداح کو شرٹ تحفہ میں دے رہے ہیں۔
پی سی بی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میچ سے قبل شاندار لمحہ۔‘
شاہنواز دھانی کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے فائنل کے لیے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
A wonderful moment before the match ✨@ShahnawazDahani gives his jersey to a 🇱🇰 fan 👏#AsiaCup2022 | #SLvPAK pic.twitter.com/4RlIflx8OM
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 11, 2022
واضح رہے کہ فائنل میچ میں شاہنواز دھانی ٹیم میں شامل نہیں ہے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فائنل میچ جاری ہے سری لنکا نے تین اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 23 رنز بنالیے ہیں۔
فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کوشل مینڈس کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ کیا۔