بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سندھ حکومت نے گندم کی قیمت 4 ہزار روپے من مقرر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کابینہ نے یکم اکتوبر 2022 سے گندم مارکیٹ کو جاری کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ کابینہ نے 23-2022 کیلئے گندم پرائس 4ہزار روپے فی من مقرر کر دی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ مشیرزراعت منظوروسان نےکہا اس وقت زمینیں ڈوبی ہوئی ہیں زمین کونئی فصل کی تیاری کیلئے ہاریوں کو بڑی محنت کرنا پڑےگی۔

انہوں نے کہا کہ اچھی سپورٹ پرائس دینےسےآبادگارنئی فصل اپنی زمین جلدتیار کر لیں گے وزیراعلیٰ نے کہا اس سال گندم کی فصل نہیں ہوئی تو قحط جیسی صورتحال ہو جائےگی ہم امورٹڈ گندم 9ہزار فی من کےحساب سےخریدکرتے ہیں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آباد کاروں کو فائدہ دینے کے بجائے دوسرے ممالک کوفائدہ پہنچاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں