اشتہار

دادو میں سیلابی پانی نے تباہی مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر دادو میں سیلاب پانی نے تباہی مچادی جس سے مختلف دیہات زیر آب آگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دادو شہر کو سیلابی پانی سے بچانے کے لیے باریجا گاؤں کے مقام پر سڑک کو کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیوی مشینری کیساتھ انڈس ہائی وے پر3کٹ لگا دیئے گئے ہیں جس کے بعد گاؤں دو آبو، مڈ شریف اور ناڑیوا کے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

- Advertisement -

مظاہرین کا موقف ہے کہ انڈس ہائی وے پر کٹ لگانے سے ہمارے گاؤں ڈوب جائیں گے۔

دوسری جانب منچھر جھیل میں کٹ لگائے جانے کے بعد بھی پانی کی سطح کم نہیں ہورہی اور اب یہ خطرناک حد تک پہنچ چکی ہے۔

جھیل کی سطح بلند ہونے سے آر ڈی 52 اور زیرو پوائنٹ پر شگاف پڑے جس کے باعث بوبک میں ماہی گیر اور درجنوں افراد پھنس گئے ہیں۔ انڈس ہائی وے ٹنڈو شہبازی ریلوے پھاٹک پر بھی کئی لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔

منچھر جھیل بند کے قریب پھنسنے والے ماہی گیروں بچاؤ بند کر بیٹھ کر کسی کی مدد یا معجزے کا انتظار کررہے ہیں جن کے پاس کھانے پینے کی اشیاء ختم ہو گئیں ہیں جبکہ وہ پینے کیلیے سیلابی پانی استعمال کررہے ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں