جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

بابراعظم کیلیے ایشیا کپ ڈراونا خواب ثابت ہوا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے لیے ایشیا کپ بطور بلے باز ڈراونا خواب ثابت ہوا۔

ایشیاکپ میں بابراعظم آوٹ آف فارم ہوئے تو پورے ایونٹ میں ان کا بلا نہ چل سکا۔ فائنل کھیلنے والی ٹیم کے کپتان ایک بھی بڑی اننگز نہ کھیل سکے۔

ایونٹ میں بابراعظم کی بطور بلے باز کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی انہوں نے 6 میچز میں 11 کی اوسط سے صرف 68 رنز بنائے۔

اپنی ناقص کارکردگی کا اثر بابراعظم کی آئی سی سی رینکنگ پر بھی پڑا اور انہیں عالمی نمبر ون ٹی ٹوئنٹی کی پوزیشن سے ہاتھ دھونے پڑے۔

محمد رضوان نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابر اعظم سے پہلی پوزیشن چھینی۔ بابر اعظم 1100 سے زائد دن تک پہلے نمبر پر رہنے کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں