قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا سے شکست کی وجوہات بتا دیں۔
میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے بابراعظم نے غلطیوں کا اعترف کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ لائن امیدوں پر پورا نہیں اتر سکی۔
انہوں نے کہا کہ بیٹنگ لائن فلائپ ہوئی مڈل آرڈر سے امیدیں پوری نہیں ہو سکیں ہم نے 15 سے 20 رنز زیادہ دے دیے۔
بابراعظم نے کہا کہ شروع میں ہماری پوزیشن اچھی تھی لیکن بعد میں راجاپکسانےاچھاکھیلا اس موقع پر پارٹنرشپ لگی جو نقصان دہ ثابت ہوئی اور ہم نے توقع سے زیادہ رنز دے دیا۔
قومی ٹیم کے کپتان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سری لنکا نے اچھا کھیلا، پورے ٹورنامنٹ میں ہماری کارکردگی اچھی رہی بہت سے مثبت پہلو سامنے آئے، پہلا ٹورنامنٹ کھیلنے والے نسیم شاہ نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔
بابراعظم نے خراب فیلڈنگ کو بھی ناکامی کی ایک وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیچز ڈراپ ہوئے اور معیار کے مطابق فیلڈنگ نہ کر سکے۔