اشتہار

ملکہ الزبتھ کی وفات: پاکستان میں آج یوم سوگ، قومی پرچم سرنگوں رہے گا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں ملک الزبتھ دوم کی وفات پر یوم سوگ منایا جارہا ہے ، وزارت خارجہ نےسرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کی تجویز دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ملک الزبتھ دوم کی وفات پر ملک میں آج یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

یوم سوگ کے موقع پر آج ملک بھرمیں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

- Advertisement -

گذشتہ روز وزیراعظم نے ملکہ برطانیہ کے وفات پریوم سوگ منانے کی منظوری دی تھی، وزارت خارجہ کی جانب سے سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کی تجویز دی گئی تھی۔

خیال رہے چھیانوے سالہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم آٹھ ستمبر کوانتقال کرگئی تھیں، آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسوم انیس ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

برطانوی حکومت کی جانب سے ملک میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں دن گیارہ بجے شروع ہوں گی۔

آنجہانی ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں امریکی صدر جوزف بائیڈن، جاپان کے لیڈر سمیت دیگر ممالک کے رہنما شریک ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں