تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کورونا کے بعد سعودی اور اماراتی فضائی کمپنیوں کی ریکارڈ آمدنی

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے پہلے فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد میں اس بار کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی اور اماراتی فضائی کمپنیاں سر فہرست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہوا بازی سے متعلق بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ایئرٹریول ایسویسی ایشن ’ایاٹا‘نے سال 2022 کے دوران فضائی سفر کرنے والوں کے اعداد و شمار پر مشتمل نئی رپورٹ جاری کی ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایاٹا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2022 کے دوران فضائی سفر کرنے والوں کی تعداد جولائی 2021 کے مقابلے میں 58.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وبا سے قبل سفر کرنے والوں کے مقابلے میں وبا کے بعد مجموعی تعداد 74.6 فیصد بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جولائی 2021 کے مقابلے میں بین الاقوامی مسافروں کی تعداد 150.6 فیصد بڑھی ہے۔

بین الاقوامی پرواز فی کلومیٹر کے حوالے سے مسافروں سے ہونے والی آمدنی جولائی 2019 کے مقابلے میں 67.9فیصد بڑھ گئی ہے۔

فضائی نقل و حمل کی بین الاقوامی تنظیم کے ڈائریکٹرجنرل ویلی ویلش نے کہا ہے کہ جولائی 2022 کے دوران سفری سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، بعض ممالک میں سفرکرنے والوں کی تعداد کورونا وبا سے پہلے والے مرحلے کی حد کو چھونے لگی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقے میں فضائی کمپنیوں نے جولائی 2022 کے دوران سفری سرگرمی میں 528.8 فیصد اضافہ کیا جبکہ یورپی ممالک کی فضائی کمپنیوں نے اس حوالے سے 115.6فیصد اضافے کا ہدف حاصل کیا۔

مشرق وسطٰی کی فضائی کمپنیاں مسلسل اضافہ ریکارڈ کرا رہی ہیں۔ ان میں سعودی اور متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنیوں نے 193.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کرایا جبکہ شمالی امریکہ کی فضائی کمپنیوں نے جولائی کے دوران 129.2 فیصد بہتری ریکارڈ کرائی۔

جنوبی امریکہ کی فضائی کمپنیوں نے جولائی میں 119.4 فیصد افراد کو زیادہ سفر کرایا۔ علاوہ ازیں افریقی فضائی کمپنیوں نے 84.8 فیصد آمدنی زیادہ حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -