بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کراچی میں پیپلز بس سروس کے ایک اور روٹ کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے عوام کیلیے اچھی خبر ہے کہ سندھ حکومت نے پیپلز بس سروس کے ایک اور روٹ کا اضافہ کر دیا۔

کراچی کےقدیم علاقوں سےبھی پیپلز بس سروس کے روٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ نیا روٹ شیریں جناح، بوٹ بیسن سے لیاری میراناکہ براستہ ماڑی پور روڈ ہو گا۔

وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر پیپلزبس سروس کے نئے روٹ سے متعلق تفصیلات شیئر کی ہیں۔

رکن سندھ اسمبلی کریم سنگھار کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے لیاری اور کیماڑی کےعوام سےکیا وعدہ پورا کر دیا، لیاری، کیماڑی کےعوام سندھ حکومت کےاقدام کو سراہتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں