اشتہار

پانچ سو چھیاسٹھ ارکانِ پارلیمنٹ کے گوشوارے جمع

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اراکینِ پارلیمنٹ کو گوشوارے جمع کرانے کا دیا گیا وقت ختم ہوگیا ہے، گیارہ سو چوہتر میں سے چھ سو آٹھ اراکین نے گوشوارے جمع نہیں کرائے، جن میں شہباز شریف، اسحاق ڈار احسن اقبال، اور رضا ربانی شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکینِ پارلیمنٹ کو گوشوارے جمع کرانے کیلئے تیس ستمبر تک مہلت دی تھی، جو ختم ہوچکی ہے، گیارہ سو چوہتر ارکان میں سے پانچ سو چھیاسٹھ ارکان ایسے ہیں، جنہوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں ۔

گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں شہباز شریف، اسحاق ڈار، احسن اقبال، اور رضا ربانی شامل ہیں۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کے نام پندرہ اکتوبر کو جاری کیے جائیں گے، اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کو کام سے روکا جاسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں