ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

لاہور میں 10 سالہ معذور بچی سے مبینہ زیادتی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور میں 10 سالہ ذہنی معذور بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے چراغ شاہ بستی میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا مقدمہ والد نوید کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

والدین نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ دس سالہ کرن کو نامعلوم ملزم نے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے بیٹی کا دماغی توازن درست نہیں وہ بول نہیں سکتی ہے۔

- Advertisement -

کرن کی والدہ کے مطابق بچی کو نامعلوم شخص ورغلا کر گھر سے باہر لے گیا میں گھروں میں کام کرتی ہوں اس وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ متاثرہ بچی کے والد نوید ڈرائیور ہے وہ بھی گھر پر موجود نہیں تھے۔

والدہ کے مطابق بچی روتی ہوئی گھر آئی جس کے بعد زیادتی کا پتا چلا۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا ہے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں