قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی کور ڈرائیو سے متعلق سوال نویں جماعت کی فزکس کی کتاب میں شامل کرلیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو اپنی شاندار کور ڈرائیوز کے لیے مشہور ہیں اب نویں جماعت کے فیڈرل بورڈ فزکس کی نصابی کتاب میں دائیں ہاتھ کے بلے باز کی کور ڈرائیو سے متعلق سوال کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بابر کی کور ڈرائیو سے متعلق لفظ کے مسئلے کی تصویر گردش کرنے پر کرکٹ شائقین پرجوش ہیں۔
#BA56
It's the first numerical in physics whom no body hates #BabarAzam pic.twitter.com/XDyOYUXujP— Sehrish Sajjad (@Sehrish56161026) September 13, 2022
ایک صارف نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ فزکس میں پہلا عدد ہے جس سے کوئی نفرت نہیں کرتا۔‘
دوسرے صارف نے لکھا کہ ’فزکس کی کتاب، بابر اعظم ہر جگہ موجود ہیں۔‘
New Syllabus and Physics Book 🌝🔥👑 .
Babar Azam everywhere. Waiting for his comeback. @babarazam258 #BabarAzam #PakistanCricket #WorldCup2022 pic.twitter.com/1LTf5onLTn— Naalain Muhammad (@CivilEngr5607) September 13, 2022
واضح رہے کہ بابر اعظم کے کور ڈرائیو کی تعریف اس سے قبل سابق انگلش کپتان ناصر حسین بھی کرچکے ہیں انہوں نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے کور ڈرائیو پر بابر کے شاٹ کو بہترین قرار دیا تھا۔