واشنگٹن: امریکا نے شدت پسند تنظیم حرکت المجاہدین کے بانی فضل الرحمان خلیل سمیت تین پاکستانیوں کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی محکمۂ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان خلیل کی حرکت المجاہدین دہشت گرد تنظیم ہے، جو دہشت گردوں کی تربیت، سرپرستی اور القاعدہ سمیت دیگر انتہا پسند گروہوں کی مدد میں ملوث ہے۔
مولانا فضل الرحمن خلیل تنظیم کے امور کی انجام دہی میں براہِ راست ملوث ہیں اورتمام اہم مالی فیصلے وہی کرتے ہیں، فضل الرحمان خلیل کے علاوہ دہشتگرد قرار دیئے جانے والوں میں محمد نعیم شیخ اورعمیر نعیم شیخ شامل ہیں۔
- Advertisement -
ان دونوں افراد پر کالعدم لشکرِطیبہ کو مالی مدد فراہم کرنے کا الزام ہے۔