اشتہار

خام مال کی درآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ حال ہی میں کچھ میڈیا رپورٹس میں اور تجارتی تنظیموں کے نمائندوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ فارماسیوٹیکل سمیت ضروری خام مال کے لیے بینک لیٹر آف کریڈٹ نہیں کھول رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ دعویٰ حقائق کے برعکس اور منافی ہے تاہم یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ برآمدی نوعیت کی صنعت سمیت کسی بھی صنعت کے لیے خام مال کی درآمد پر کوئی پابندی عائد نہیں ہے۔

ترجمان کے مطابق مزید واضح کیا جاتا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے 20 مئی 2022 اور 5 جولائی 2022 کے ای پی ڈی سرکلر لیٹرز نمبر 9 اور نمبر 11 کے ذریعے بینکوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ موٹر کاروں اور موبا ئل فون کی(الگ الگ پرزوں کی شکل میں) اور مشینری(جو ایچ ایس کوڈز کے چیپٹر 84، 85 کے تحت اور 87 پری فکس والے بعض کوڈز کے تحت آتی ہے ) کی درآمد کے لیے لین دین شروع کرنے سے پہلے پیشگی اجازت لیں۔

- Advertisement -

صنعت کے خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیٹ بینک اور وفاقی حکومت نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مختلف شعبوں/صنعتوں مثال کے طور پر آٹوموبائل، موبائل فون، گھریلو آلات، ٹریکٹر، 2 اور 3 پہیوں والی گاڑیوں، ٹرانسفارمرز اور سوئچ گیئر، آٹو پارٹس مینوفیکچررز، ٹیلی کام آپریٹرز اور برآمد کنندگان کی درآمدات کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے ایک طریقہ کار وضع کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اب تک ایسے7000 سے زائد کیسز کی منظوری دے چکا ہے، منظوری میں تاخیر بعض اوقات اسٹیٹ بینک کو غلط یا ناکافی معلومات جمع کرانے کی وجہ سے ہوتی ہے تاہم اسٹیٹ بینک منظوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہرممکن اور بھرپور کوشش کر رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں