تازہ ترین

آئی سی سی رینکنگ: بابراور رضوان کے لئے اہم خبر

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی درجہ بندی جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک روزہ میچز کی نئی درجہ بندی میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن دوسرے اور کوئنٹن ڈی کوک تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلا دیش کا ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑی ڈراپ

پاکستان کے امام الحق کا رینکنگ میں چوتھا نمبر ہے جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سات درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
سابق بھارتی قائد ویرات کوہلی کا پانچواں نمبر ہے۔

بولرز کی ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن تیسرے نمبر پر ہیں، بھارت کے جسپریت بمرا کا چوتھا اور پاکستان کے شاہین آفریدی کا پانچواں نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی درجہ بندی میں بابراعظم مزید ایک درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں، محمد رضوان بدستور سرفہرست ہیں، بابراعظم سے دوسری پوزیشن جنوبی افریقا کے ایڈم مارکرم نے چھینی، دیگر ٹاپ ٹین بلےبازوں میں سوریا کمار چوتھی، ڈیوڈ ملان پانچویں، ایرون فنچ چھٹی، ڈیون کانوے ساتویں، نسانکا آٹھویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

ادھر ٹی ٹوئنٹی کی آل راؤنڈرز اور بولنگ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -