بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاک بھارت متنازع آبی منصوبوں پر مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کو متنازع آبی منصوبوں پر مذاکرات کے لیے خط لکھ دیا ہے، آئندہ ماہ مذاکرات کیلئے اب بھارتی وفد نے پاکستان آنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک بھارت متنازع آبی منصوبوں پر مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے پاکستان نے بھارت کو مذاکرات کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

سندھ طاس معاہدہ کے تحت آبی منصوبوں پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ، پاکستانی وفد نے مئی میں بھارت کا دورہ کیا تھا ، آئندہ ماہ مذاکرات کیلئے اب بھارتی وفد نے پاکستان آنا ہے۔

مذاکرات میں بھارت کے ساتھ ہاکل دل لوئیر کلنائی اور کیرو سمیت دیگرہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر بات ہوگی۔

یاد رہے جون میں پاک بھارت متنازع آبی منصوبوں پر مذاکرات ہوئے تھے ، جس کے بعد انڈس کمشنر سید مہر علی شاہ نے بتایا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو آبی منصوبوں پراعتراضات کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے سیلاب کا پیشگی ڈیٹا شئیر کرنے پر تیار ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کا اگلا اجلاس پاکستان میں منعقد ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں