انگلینڈ کے خلاف سیریز اور ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کل متوقع ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور نائب کپتان شاداب خان کو آرام دیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سلیکٹرز قومی ٹیم کے اعلان سے قبل ایشیا کپ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا بھی جائزہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے بیٹرز کی فٹنس اور فارم نے سلیکٹرز کے لیے ٹیم کا انتخاب مشکل بنادیا ہے۔
واضح رہے کہ انگلش ٹیم 17 سال بعد سیریز کھیلنے کے لیے کل پاکستان پہنچے گی۔دونوں ٹیموں کے درماین سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریزکراچی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان افتتاحی میچ بیس ستمبرکو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔