کندھکوٹ کے مختلف علاقوں میں کاروکاری کے الزام میں دو خواتین سمیت چار افراد قتل کردیے گئے، ذرائع کے مطابق آرڈی 109 تھانہ کی حدود میں گاؤں ببو جکھرانی میں ملزم الطاف نے اپنی اٹھارہ سالہ بیوی وڈیری اور اٹھارہ سالہ نوجوان دنگلو جکھرانی کو کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال روانہ کردیں، جبکہ مذکورہ گاؤں کے قریب گاؤں ملاح جکھرانی مین ملزم ملاح جکھرانی نے اپنی بیوی 36 سالہ نور بخت اور 45 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیا تاہم پولیس نے کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا اورنہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا ہے ۔