اشتہار

دہشت گردی کے مقدمے میں عمران خان کو عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے، اسلام آباد پولیس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خلاف دہشت گردی کے مقدمہ میں جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 کے تحت قائم کیا گیا، مقدمے میں ملزم کو کم سے کم 5 سال اور زیادہ سے زیادہ عمر قید و جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایکٹ کے تحت سرکاری ملازم کو ڈرانا، دھمکانا اور سیاسی مقاصد حاصل کرنا سنگین جرم ہے، دہشت گردی کا اطلاق تقریر، تحریر اور خوف و ہراس پھیلانے والے اعمال پر ہوتا ہے، منصوبہ بندی اور مقصد کے تحت پولیس افسران و جج کو ڈرایا دھمکایا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق یہ عمل غیر قانونی ریلی کے دوران مکمل ہوا جب اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ تھی، غیر قانونی عمل کا نوٹس لیتے ہوئے مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ چانڈیو نے شکایت کی، مجسٹریٹ کی شکایت پر ملزم کے اس عمل پر قانونی کارروائی کا آغاز ہوا۔

پولیس نے مزید کہا کہ تمام عمل کو جس کے سنگین نتائج مرتب ہو سکتے ہیں، سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے، پولیس اسٹیشن و دیگر سرکاری ادارے یکساں قوانین پر عمل درآمد کے لیے سرگرم ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں