تازہ ترین

’شمشیر میری زندگی کا ڈراؤنا خواب ہے جو حقیقت بن چکا‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں شمشیر نے مہک کورشتہ ختم کرکے جانے کی اجازت دے دی۔

ڈرامہ سیریل ’کیسی تیری خود غرضی‘ میں دانش تیمور (شمشیر)، درفشاں سلیم (مہک)، لائبہ خان (ندا)، نعمان اعجاز (بابا صاحب)، شہود علوی (اکرم مہک کے والد)، لیلیٰ واسطی، عتیقہ اوڈھو، حماد شعیب (احسن) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ شمشیر گھر کے عیش و آرام چھوڑ کر مہک کو لے کر بابا صاحب (والد) کے گھر سے نکل گئے۔

ڈرامے کی 21ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ مہک کہتی ہیں کہ ’شمشیر میری زندگی کا ڈراؤنا خواب ہے جو اب حقیقت بن چکا ہے۔‘

شمشیر کے بھائی ان سے کہتے ہیں کہ ’بس کرو گھر چلو میں بابا صاحب سے بات کرلوں گا۔‘

شمشیر کہتے ہیں کہ ’برباد کردی میں نے میری زندگی اور مہک کی زندگی۔‘

بابا صاحب شمشیر کے سارے بینک اکاؤنٹس بند کرنے کا کہہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’دو دن بعد گھر واپس آجائے گا اس کے سر سے محبت کا بھوت اتر جائے گا۔‘

ادھر شمشیر مہک کے والد سے کہتے ہیں کہ ’میں نے آپ کی بیٹی سے محبت کی ہے میری محبت ظلم، غرور اور غلط فہمیوں پر مبنی تھی۔‘

مہک کے والد کہتے ہیں کہ ’تمہاری یہی سزا ہے کہ تمہیں کوئی سزا نہ دی جائے۔‘

شمشیر مہک سے بولتے ہیں کہ ’اگر یہ رشتہ یہیں ختم ہونا ہے تو پھر یہیں سہی تم جاسکتی ہو میں تمہیں نہیں روکوں گا۔‘

کیا مہک شمشیر کو چھوڑ کر چلی جائیں گی؟ یا پھر ان کا ساتھ دیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر بدھ کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

- Advertisement -