اسلام آباد : تحریک انصاف نے عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر حکمت عملی تیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ایڈوائزری کونسل کے اجلاس میں عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر درعمل کے حوالے سے بڑا منصوبہ بنالیا۔
تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری ہو یا کال دی جائے دونوں صورتوں میں اسلام آباد بند کردیں گے۔
شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ پارٹی تنظیموں کومنظم کررہے ہیں ، جیسے ہی گرفتاری کا پتا چلے سب اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت تک دھرنا دیں گے جب تک حکومت مستعفی نہ ہوجائے، اس بار لوگ نکلے تو حکومت کو سرچھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔