بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں، وزیر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت ہی نا انصافی اور عدم مساوات سے لڑنے کا ایک بہترین ہتھیار ہے، آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملے ہو رہے ہیں، مفاد پرستوں کی جانب sy ڈس انفارمیشن پھیلانا ایک روایت بنتی جا رہی ہے.

پی پی چیئرمین نے کہا کہ انتشار پھیلانے والے عناصر جمہوری نظام کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔ مساوات، اتحاد اور یکجہتی کے جمہوری اصولوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستانی عوام کی جمہوری امنگوں کی تکمیل کی جدوجہد میں سب سے آگے رہی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹونے اپنی جانوں کی قربانی دی ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ ون مین ون ووٹ کا حق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے متعارف کرایا تھا اور انہوں نے ہی 1973 کے آئین کے ذریعے ہی پاکستان میں کثیرالجہتی جمہوریت کی بنیاد رکھی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں