بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتجارت نوید قمر سے ایرانی پارلیمانی وفد نے ملاقات کی جس میں ایران نے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبہ مستقبل قریب میں مکمل کرنے پر زور دیا۔

ایرانی وفد نے کہا کہ پاکستان اور ایران کا توانائی کےشعبے میں تعاون ناگزیر ہے۔

ایرانی وفد نے فارماسیوٹیکل شعبےمیں تجارت بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پیازاور ٹماٹر کی قلت پوری کرنے میں پاکستان سے تعاون کیا۔

وفاقی وزیر نوید قمر نے کہا کہ پٹرولیم اورگیس کی تجارت میں اضافےکی اہم ضرورت ہے ایران سےایل پی جی اور گوادر کے لیے بجلی میں اضافہ کرناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاک ایران بارڈر مارکیٹ آئندہ ماہ کھلنےکا امکان ہے بارڈر مارکیٹ کھلنےسےدوطرفہ تجارت میں اضافہ ہوگا، 3نئی بارڈر مارکیٹس جلدکھولی جائیں گی ان مارکیٹس کےتحت تجارت بارڈر سسٹم کے ذریعے ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں